• Darood
  • Roohani Talin
					mat
  • خانقاہ عمادیہ قلندریہ

    سلسلہء عالیہ قلندریہ قادریہ چشتیہ شاذلیہ

    "خانقاہ، جسے دائرہ اور زاویہ بھی کہاجاتا ہے ہندوپاک میں کئی خانقاہیں دائرہ کے نام سے مشہور بھی ہیں۔ خانقاہ، دائرہ یا زاویہ وہ جگہ ہے جہاں سے شریعت و طریقت کی ضیا پھیلتی ہے۔اربابِ طریقت اور صوفیائے کرام نے راہ سلوک کی منازل طے کرانے عبادت کرنے اور کرانے اور راہ طریقت کے مبتدی کے لیے خانقاہوں کی بنیاد رکھی۔ ہرزمانے میں یہاں سے رشد و ہدایت کے ساتھ خدمت خلق کا کام انجام دیا گیا ہے اور آج بھی خانقاہیں اپنے اپنے انداز پر یہی کررہی ہیں۔ یہیں سے محبت، اخوت، مساوات، بھائی چارگی، یکجہتی، اتفاق و اتحادکا تقریری، تحریری اور عملی پیغام بنی نوع انسان کے لیے جاری ہواکرتا ہے۔خانقاہوں سے جہاں قرآن و حدیث اور فقہ ودینیات کی تعلیم کا چشمہ جاری ہوتا ہے وہیں نفس کو پاکیزہ بنانے کے لیے تربیت کی جاتی ہے

    مزید تفصیل

  • Roohani Elaj
    روحانی علاج

    اپنے دینی و دنیاوی پریشانیوں کے حل کے لیے اور تمام بیماریوں کی روحانی علاج حاصل کرنے لیے حضور رئیس المشائخ علامہ سید شاہ مصباح الحق عمادی صاحب مدظلہ العالی سے رابطہ کریں ۔حضور رئیس المشائخ تک اپنا سوال پہنچا نے کے لیے ذیل کے لینک پر کلک کریں۔

    مزید تفصیل

    Haq logo

    Islamic Calendar
  • Khwaja Emaduddin Qalandar rah
    محبوب رب العالمین

    عماد الدین" نام، " محبوب رب العالمین" لقب، "ابوسجاد" کنیت ، "میاں صاحب" عرفیت اور پیر و مرشد کی طرف سے " بادشاہ" کا خطاب عطا ہوا۔۱۰۶۵ھ (۵۳۔۱۶۵۴ء) قصبہ پھلواری شریف میں پیدا ہوئے مادۂ تاریخ ''خواجہ قطب المحققین" ہے۔ آپ حضرت امیر عطاء اللہ پھلواروی (متوفی ۹۶۴ھ) کی پانچویں پشت میں ہیں۔ سلسلہ نسب حضرت زینب بنت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہما بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے ۔ (حضرت زینب کی شادی حضرت عبد اللہ الجوادابن جعفر طیار ابن ابو طالب سے ہوئی تھی)۔

    اابتدائی تعلیم سے متوسطات تک اپنے والد حضرت برہان الدین قادری قدس سرہٗ عرف " لعل میاں" سے حاصل کی ۔ فراغت کے لیے دہلی گئے، وہاں کچھ عرصہ گزار کر لاہور تشریف لے گئے

    مزید تفصیل
  • Khanquah Emadia Qalandaria
    مختصر تاریخ

    ہندستان اور بالخصوص صوبہ بہار میں کئی خانقاہیں موجود ہیں۔ان خانقاہوں میں خانقاہ عمادیہ قلندریہ، منگل تلاب پٹنہ ایک امتیازی شان کے ساتھ سالہا سال سے رشد و ہدایت اور خدمت خلق کا کام انجام دیتی چلی آرہی ہے ۔ بعض وجوہ کی بنا پر یہ خانقاہ اپنے اندر ایک طرۂ امتیاز رکھتی ہے۔

    محبوب رب العالمین حضرت خواجہ عمادالدین قلندر جنہیں بادشاہ کا خطاب اپنے پیر و مرشد کی طرف سے عطا ہوا تھا ، کی اس خانقاہ میں اب تک علما،فضلا ،شعرا ، اور ادبا ہوتے رہے ہیں۔ اس وقت اس خانقاہ کے دسویں سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق عمادی مد ظلہ مسند رشد و ہدایت پر متمکن ہیں۔

    مزید تفصیل
  • اس ماہ کے پروگرام

  • خانقاہ کی خبریں



اقوال زریں
ریسنٹ اپڈیٹس

رابطہ

خانقاہ عمادیہ قلندریہ منگل تالاب پٹنہ سٹی ، بہار ، انڈیا

فون وای میل

Mobile: +91-9431-648601

sajjada@khanquahemadia.org
khanqahemadia@gmail.com