You are here: Home / Talimat e Silsilah

تعلیمات سلسلۂ عمادیہ قلندریہ

درودطریقت: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَ اَھْلِ بَیْتِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ وَ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَیْہِ وَ عَلَیْھِمْ اَجْمَعِیْن ط

اس درود شریف کو ایک چلہ (۴۰ دن ) میں سوالاکھ ختم کرنا چاہیے، ختم کے بعدکسی معین تعداد میں روزانہ ورد رکھیں جب ختم کی نیت سے پڑھیں توباوضو بیٹھ کر پڑھا کریں بے وضو اور لیٹ کر نہ پڑھیں۔

ہر فرض نماز کے بعد قلب کی طرف متوجہ ہو کر سانس روک کر پچیس مرتبہ ایاک نعبد و ایاک نستعین دل سے پڑھیں۔ صبح کو اٹھتے ہی اکتالیس مرتبہ یا عزیز اکتالیس مرتبہ یا شکور اکتالیس مرتبہ یا قادر پڑھا کریں۔ فجر کی نماز فرض اور سنت کے درمیان جس قدر ممکن ہواستغفار پڑھیں، مغرب کی سنت و نفل کے بعد چھ رکعت نفل صلوۃ الاوابین کی نیت سے پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں۔ سوتے وقت استغفار سو مرتبہ پڑھا کریں۔

برائے قضائے حاجات: اگر کوئی شخص سورۂ آریت الذی اکتالیس بار ہر دن پڑھا کرے تو وہ، اس کی اولاد، اہل خانہ ہر گز بھوکے پیاس اور ننگے نہ رہیں گے۔ حل مشکلات کے لیے خواجہ کڑک قدس سرہ' فرماتے ہیں کہ اس رباعی کو تاریخ رات و تاریخ جگہ یا تنہائی میں ایک ہزار با پڑھیں تین رات پڑھینے پر حاجتیں حل ہوجائیں گی۔

اے آنکے بملک خویش پایند ہ توئی
وزدامنِ شب صبح نمائندہ توئی
کارِ منِ پیچارۂ قوی بستہ شدہ
بکشائی خدایا کہ کشایندہ توئی

حضرت محی السالکین نور الحق طپاں قدس سرہ' اپنی تصنیف تبلیغ الحاجات میں فرماتے ہیں کہ میر بیٹے غوث الدہر ظہورالحق سلمہ' کی رباعی برائے دفع مصائب مجرب ہے۔

اے پرورشِ تو در بر لطف و غضب
از حضرت رب یمنی از غم مطلب
ہر میر و فقیر و صالح و طالع گر
یکدم بطرف گذشت یکدم بہ تعب


تمام قارئین کو ان عملیات و وظائف کی اجازت صاحب سجادہ حضرت مولانا سید شاہ مصباح الحق عمادی نے دی ہے۔ ان وظائف کے علاوہ اگر کسی کو مزید جانکاری چاہیے تو حضور صاحب سجادہ سے بذریعہ ای ۔میل رابطہ کریں۔

ریسنٹ اپڈیٹس


رابطہ

خانقاہ عمادیہ قلندریہ منگل تالاب پٹنہ سٹی ، بہار ، انڈیا

فون وای میل

Mobile: +91-9431-648601

sajjada@khanquahemadia.org
khanqahemadia@gmail.com